اہم خبریں

کینیڈا ،تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو بھارتی پائلٹس ہلاک

اوٹاوا(نیوزڈیسک) کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں طیارہ گرنے سے 2 زیر تربیت بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ 2 انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا، ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں