اہم خبریں

سکاٹ لینڈ میں لیبرپارٹی کی الیکشن میں برتری،پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف پر دبائو بڑھ گیا

لند ن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں ضمنی انتخابات ، برطانوی اپوزیشن لیبر پارٹی نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کو شکست دے دی ۔لیبر پارٹی نے اسکاٹش نیشنل پارٹی سے رودرگلن اور ہیملٹن ویسٹ کی پارلیمانی نشست چھین لی لیبر امیدوار مائیکل شینکس نے مخالف امیدوار سے دو گنا 17 ہزار 845 ووٹ حاصل کرلئے۔ قوم پرست اسکاٹش نیشنل پارٹی کی کیٹی لاؤڈن نے 8 ہزار 399 ووٹ حاصل کئے، وزیر اعظم رشی سونک کی پارٹی کے تھامس کیر 3.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔سابق قانون ساز مارگریٹ فیریئر کی معزولی کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی۔ جیت کو قومی انتخابات سے قبل لیبر پارٹی کی مقبولیت کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ضمنی انتخابات کا نتیجہ برطانوی سیاست میں بھونچال سے کم نہیں ،لیبر رہنما کیئر اسٹارمر رودرگلن اور ہیملٹن ویسٹ کے لوگوں نے تبدیلی کا واضح پیغام دے دیا ،کیئر اسٹارمر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اور فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف پر دباؤ بڑھ گیا۔فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج مایوس کن ر ہے ،ہمیں دوبارہ منظم ہونا پڑے گا۔اسکاٹ لینڈ میں لیبر پارٹی 2010 اقتدار سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں