اہم خبریں

امن کا نوبیل انعام ایران میں خواتین کی حقوق کی علمبردار نرگس محمدی کے نام رہا

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)ایران سے تعلق رکھنے والی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ قیدی نرگس محمدی امن کے نوبل انعام برائے سال 2023 کی حقدار ٹھہریں جنھوں نے خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اب بھی جیل میں سزا بھگت رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس نوبل انعام برائے ایران کی نرگس محمدی کے نام رہا جنھیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کی پاداش میں 13 بار گرفتار کیا گیا اور 5 مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں