اہم خبریں

شام ، پاسنگ آئوٹ پریڈ پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

شام(نیوزڈیسک) شامی فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب میں ڈرون حملہ، خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص کی فوجی اکیڈمی پرڈراون حملے میں 100 سے زائدافراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیا گیا۔حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجی افسران، اہلکار اور شامی شہری بھی شامل ہیں، شامی وزارت دفاع کے مطابق شامی وزیردفاع کے تقریب سے واپس ہوتے ہی ڈرون حملہ کیاا گیا۔ حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی نہ ہی شامی حکومت کا تاحال کوئی ردعمل دیا ہے ۔ جس میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہو۔ شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے۔

متعلقہ خبریں