امریکہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا، میتھیو ملر

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ،گزشتہ ایک سال میں افغانستان کی معیشت پاکستان سے بہتر ہوگئی، صحافی کا سوال،ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کیلئے اصلاحات کی حمایت کرتا رہے گا، صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں امریکی سفیر نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیوں کیا؟کیا یہ دورہ امریکی سفیر کیلئے ضروری تھا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور کسی بھی ڈیپلومیٹ کا کسی بھی ملک میں الیکشن کمشنرسے ملاقات کا کیا مقصد ہے ؟ صحافی کے سوال پر امریکی ترجمان گھبرا گئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا، ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا، امریکہ کی پاکستان میں الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں، امریکہ پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کی حمایت کرتا ہے