اہم خبریں

سابق امریکی‌صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ سننے والی جج کو دھمکی، خاتون گرفتار

‘واشنگٹن(نیوزڈیسک)ٹیکساس کی رہائشی ایک خاتون کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس رکن کے خلاف فوجداری مقدمے کی نگرانی کرنے والی خاتون وفاقی جج کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابی گیل جو شری نے 5 اگست کووفاقی عدالت کو فون کیا اور امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چوٹکن کے لیے نسل پرستانہ اصطلاح استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑاجس کے بعد تفتیش کاروں نے خاتون کا فون نمبر ٹریس کیا اور بعد میں اس خاتون نے دھمکی آمیز کال کرنے کا اعتراف کیاجسے بعدازاں گرفتارکرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں