ڈکار(نیوز ڈیسک) تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی ،60تارکین ہلاک ہونیکا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 60 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،کشتی مغربی افریقہ کے جزیرے کے قریب الٹی ہے ۔ اس حوالے سے سینیگالی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 101 مسافر سوار تھے جن میں سے 38 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 60 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کشتی میں زیادہ سینیگالی شہری ہیں۔















