سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا،بن لادن کمپنی کو20ملین ریال جرمانہ

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ اور 8 انجینئرز کو حادثے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے مذکورہ تمام انجینئرز اور شعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ۔جبکہ 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ۔سپریم کورٹ نے مکہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔