کورونا کے نئے ویرینٹ کیخلاف نئی ویکسین ستمبر میں متعارف کرائی جائیگی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے نئے ویرینٹ ’’ایرس ‘‘کے پھیلاؤ کے خلاف نئی ویکسین اگلے ماہ ستمبر میںمتعارف کرائی جائےگی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں ستمبر سے ویکسینیشن کے لیے نئی ویکسین کی خوراک دستیاب ہوگی۔ماہرین صحت نے اومی کرون کے نئے ویرینٹ ایرس کی روک تھام کے لیے عوام کو بلاخوف وخطر نئی ویکسین کی خوراک لگوانےکا مشورہ دیا ہے۔