سعودی قیادت کا پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت نے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام مراسلہ بھیجا ،جس میں پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادانہ تعلقات ہیں۔