ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والا ہے، یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ

‘برسلز(نیوزڈٰسک)یورپی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2023 میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہاگیا کہ ایران ممکنہ طور پر نیوکلئیر ٹیسٹ کرنے کے قریب ہے اور اس نے فعال جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے غیر قانونی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔