بھارت،میڈیکل انٹری ٹیسٹ پاس نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی، باپ نے بھی اپنی جان لے لی

چنائی (نیوزڈیسک)بھارتی شہر چنائی میں ایک نوجوان نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں دو بار ناکام ہونے پر خودکشی کرلی کیونکہ وہ اس صدمے کو برداشت نہیں کرسکا ، اس کے والد نے بھی دو دن بعد اپنی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان جگدیشورن اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا،رپورٹ کے مطابق طالب علم افسردہ تھا کیونکہ وہ دو مرتبہ انٹری ٹیسٹ دینے کے بعد بھی ناکام ہوگیاتھا۔