سعودی عرب،مکہ مکرمہ میں 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔اسلامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔2روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے اور رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔