اہم خبریں

امریکی جزیرہ ہوائی میں صدی کی بدترین آگ ،79افراد ہلاک

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی جزیرے ہوائی میں لگی خوف ناک آگ نے 79افراد ہلاک ،حکام نے صدی کی بدترین وائلڈفائر قراردیدیا ، بھڑکتے شعلوں نے ہرے بھرے جنگل کو راکھ کردیا، صدیوں پرانے تاریخی لاہینا ٹاؤن کو راکھ کا ڈھیر بنایا ، دہکتے شعلوں کی تپش نے گاڑیاں
کو بھی پگھلا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہائنا شہر کا تقریبا80 فیصد علاقہ جل چکا ہے ، فائر فائٹرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جنگلات میں لگنے والی اس آگ کو بڑی آفت قرار دیا ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ شہر کی تعمیرنو کیلئے کئی برس لگنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں