ابوجہ (نیوزڈیسک)افریقی ملک نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ نائیجیریا کی ریاست کدونا کے شہر ثریا میں پیش آیا ،جہاں نماز کیلئے سینکڑوں نمازی موجود تھے۔یہ مسجد تقریبا93سال قبل1830 میں تعمیر کی گئی تھی جہاں نمازی جمع تھے کہ اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں سات نمازی جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے















