بھارتی وزیراعظم مودی کے کانگریس کو پاکستان سے محبت کے طعنے

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی پارلیمنٹ میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو پاکستان سے محبت کے طعنے دیناشروع کردیئے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہماری حکومت پر باربار اعتماد ظاہر کیا ، جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ملک کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جن کا اپنا حساب کتاب خراب ہے وہ ہم سے کیاحساب لیتے ہیں۔