یمن میں 18 ماہ قبل اغوا ہونے والے اقوام متحدہ کے 5 اہلکار رہا

صنعاء(نیوزڈیسک)یمن میں 18 مہینے پہلے اقوام متحدہ کے اغوا ہونے والے 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس صوفی الانعام، موذن باوزیر، بقیل المہدی، محمد الملکی اور خالد مختار شیخ کی رہائی پر بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ ان اہلکاروں کو 11 فروری 2022 کو اغوا کرلیا گیا تھا۔