بھارت کاقومی ٹیم کوخاص حفاظتی انتظامات دینے سے انکار

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستانی ٹیم کے بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آنے والی غیرملکوں ٹیموں کو جومعمول کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے وہی سیکورٹی پاکستان کو بھی دی جائے گی تاہم پاکستان ٹیم کیلئے کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگی،جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ٹیم کےدورہ بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کردیا ۔ایک بیان میں بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح اہم ہے، پاکستان ٹیم کےلیے کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگی تاہم پاکستان ٹیم کو جہاں جہاں درکار ہوا وہاں مکمل فول پروف سیکیورٹی دی جائیگی۔