ینگون(نیوزڈیسک)میانمار میں مسلمان تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے17 افراد جاں بحق ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ کشتی کے ذریعے مسلمان رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے، کشتی میں 50 کے قریب افراد سوار تھے۔ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا ۔باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔















