آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کادوبارہ اعلان کردیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آئی سی سی نے ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کے شیڈول کادوبارہ اعلان کردیا،نئے شیڈول کے مطابق 15اکتوبرکوشیڈول پاک بھارت میچ اب 14اکتوبرکوکھیلاجائےگا،بارہ نومبرکوکلکتہ میں کھیلے جانےوالا پاک انگلینڈ میچ اب گیارہ نومبرکوکھیلاجائےگا،پاک اور سری لنکا کی ٹیمیں بارہ اکتوبر کی جگہ اب دس اکتوبرکو مد مقابل آئیں گی۔