ویٹی کن سٹی(نیوزڈیسک)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اس حوالے سے عالمی سطح پر غور و فکر کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ہمیں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے،نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔















