ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے رواں ہفتے چاند پر لینڈ کرنے والی گاڑی بھیجنے کااعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی خلائی ایجنسی نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ملک کے دور دراز مشرقی علاقے میں 11 اگست کو بھیجنے کیلئے راکٹ تیار کرلیاگیا،بیان کے مطابق چار ٹانگوں والی اس گاڑی کا وزن 800 کلو ہے، یہ چاند کے جنوبی حصے میں لینڈ کرے گی،اس راکٹ کو لونا 25کا نام دیا گیا ہے جو چاند پراتر کرمٹی کے نمونے لے گا اور ان کا تجزیہ بھی کرے گا۔ ان مٹی کے نمونوں پر طویل مدت سائنسی تحقیق بھی کی جائے گی۔















