نائجر(نیوزڈیسک) بیرونی مداخلت کا خدشہ ،نائجر فوج نے ملک کی تمام فضائی حدود بند کر دیں،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ نائجر فوج نے بغاوت کرکے اس وقت کے صدر محمد بازوم کو معزول کرکے حکومت کا تختہ الٹ دیاتھا۔ جس کے بعد صدارتی گارڈز کمانڈر جنرل عبد الرحمن، جنرل عمر چیانی نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا ۔ جس کے جنرل عبدالرحمن نے قوم سے خطاب میں حکومت او ر اس وقت کے صدر محمد بازوم کو امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ جبکہ کچھ روز قبل معزول صدر محمد بازوم نے ملک میں فوجی بغاوت کی کامیابی کی صورت میں دنیا کو بڑی تباہی سے خبردار کردیا۔معزول صدر محمد بازوم نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں عالمی برادری سے ان کی حکومت واپس دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئےخبردار کیا کہ ملک میں فوجی بغاوت کی کامیابی کی صورت میں دنیا کیلئے خطرناک نتائج ہوں گے۔















