دوبارہ اقتدار ملا تو مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں لگاؤں گا، ٹرمپ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر وہ 2024 میں دوبارہ اقتدار میں آئے تو مسلمانوں پر عائد سفری پابندیوں کو دوبارہ لاگو کردیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئیووا کے کونسل بلفز میں سفید فام ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، ہم نے انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں اور جہادیوں کو اپنے ملک سے باہر رکھنے کے لیے انتہائی جانچ پڑتال کا نظام اپنایا اور شدید سفری پابندیاں عائد کیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے دفتر دوبارہ سنبھالا تو سفری پابندی پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مضبوط ہوں گی۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ ہمارے شاپنگ سینٹرز کو اڑائیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ ہمارے شہروں کو اڑائیں اور ہم نہیں چاہتے کہ لوگ ہمارے فارم چوری کریں۔ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔