فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے، اسرائیل کا فضائی اور زمینی حملہ، 9 افراد شہید

جنین ( اے بی این نیوز   )فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے، اسرائیل کا فضائی اور زمینی حملہ، 9 افراد شہید کر دیئے گئے،اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں افراد شدید زخمی، 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، قابض فوج نے آپریشن کے دوران زمینی اور فضائی حملہ کر کے 8 افراد کو شہید کر دیا۔دوسری طرف الجزیرہ نے فلسطینیوں کی شہادت سے متعلق بتایا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے اب تک کے حملے کے بعد نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل فورسز نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد جنین میں بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خصوصی فورسز نے جنین کیمپ میں فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو گرفتار کیا ہے۔دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آٹھ افراد کی شہادت اور 50 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے دس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اسرائیل نے پیر کی الصبح جنین کے پناہ گزین کیمپ پر آپریشن کا آغاز متعدد ڈرون حملوں سے کیا اور اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر چڑھائی کی جس کے نتیجہ میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ آپریشن کے دوران رہائشی علاقوں میں ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔اسرائیل نے جنین شہر اور کیمپ کی طرف مزید فوج کو طلب کر لیا ہے، ٹینکوں کی بڑی تعداد وہاں پہلے ہی موجود ہے تقریباً ایک ہزار قابض فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔فلسطینی ایوان صدر نے جنین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے ”نہتے فلسطینی لوگوں کے خلاف جنگی جرم“ قرار دیا۔