اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی ایران اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی ،وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیادونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں راہنماؤں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیاایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم کا آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون ، عید کی مبارک کا تبادلہ کیا وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا
صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا وزیراعظم نے آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔















