اہم خبریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر کا ٹیلیفون ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور انہیں اور پاکستان کےعوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی صدر اردوان اور ترکیہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں