دبئی ( اے بی این نیوز) قائد پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیملی کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایمریٹس ہل دبئی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عزیز واقارب اور کارکنوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔















