اہم خبریں

دبئی،نواز اور زرداری ملاقات کا تاحال انتظار

دبئی (  اے بی این نیوز   ) نواز شریف اور زرداری کی ابھی تک کو ئی ملاقات نہیں ہو ئی ، دبئی سے آنے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں سر گرمیاں جاری ہیں ، ان سے ملاقا تیں کرنے والوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں، نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں ہوئیں، انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق “خصوصی ملاقاتوں “ میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو ہوئی۔ ان خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا اثر معاشی خصوصاً بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر نہیں پڑے گا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں