امریکا میں بندروں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف آپریشن،متعددافرادگرفتار

واشنگٹن(نیوزڈیسک)معصوم جانوروں کو بے دردی اور بے رحمی سے مارنے والے پکڑے گئے، امریکی حکام نے بندروں پر مختلف طریقوں سے تشدد کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک سالہ طویل تحقیقات نے انڈونیشیا سے لے کر امریکا تک پھیلے ہوئے عالمی ریکٹ کا انکشاف کیا تھا، جو بندروں پر تشدد کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کرتا تھا۔انٹرنیٹ پر پرائیویٹ گروپس میں جانے سے پہلے اس ریکٹ نے یوٹیوب پر بندروں کے تشدد کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنا شروع کی تھیں۔بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ان ویڈیوز کی خرید و فروخت میں ملوث کئی افراد کو امریکا اور انڈونیشیا سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔