اسلام آباد(اے بی این نیوز)یونانی حکام کی سفاکیت پر انسانیت بھی شرما گئی بچوں اور بڑوں سمیت سینکڑوں افراد کو سمندر نگلتا رہا اور یونانی کوسٹ گارڈ دور کھڑے تماشا دیکھتے رہے ،ڈوبنے والے مدد کیلئے چیختے رہے چلاتے رہے،یونانی کوسٹ گارڈز نے ایک نہ سنی،، میرین ٹریفک کی طرف سے ٹریکنگ ڈیٹا نے یونانی حکام کے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ حادثے سے پہلے کشتی 7 گھنٹے تک حرکت کرنے کے بجائے ایک ہی جگہ کھڑی رہی۔ کشتی میں سوار افراد کو پانی اور خوراک نہیں دی گئی۔یونانی کوسٹ گارڈ اٹھارہ گھنٹے تک متاثرہ کشتی کے گرد منڈلاتے رہے لیکن ریسکیو آپریشن نہ کیا،، اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زندہ بچ جانے والے ایک پاکستانی نوجوان نے یونانی حکام کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا،،، میرین ٹریفک‘ کی طرف سے ٹریکنگ ڈیٹا نے یونان کے سرکاری دعوؤں کو مشکوک کر دیا،، کشتی حادثے سے پہلے سات گھنٹے تک حرکت کرنے کے بجائے ایک ہی جگہ کھڑی رہی،، حادثے کا شکا افراد مدد کیلئے چیختے رہے،، پکارتے رہے لیکن یونانی کوسٹ گارڈز نے ایک نہ سنی۔۔۔ رپورٹ کے مطابق حادثے سے پہلے کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کو پانی اور خوراک بھی فراہم نہ کی،،،یونان میں کشتی حادثہ، سیکڑوں افراد کی ہلاکت، یونانی کوسٹ گارڈز ذمہ دار ،،،اے بی این نیوز سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر لے آیا ،،،زندہ بچ جانے والے پاکستانی کے دل دہلا دینے والے انکشافات نوجوان کا کہنا تھا کہ،12 سے 18 گھنٹے تک یونانی کوسٹ گارڈز کشتی کے گرد منڈلاتے رہے لیکن ڈوبنے والوں کو ریسکیو نہیں کیا۔















