بھارتی ریاستوں میں گرمی کی شدت،100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

اترپردیش(اے بی این نیوز) بھارت کی دو سب سے بڑی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں شدید ہیٹ ویو نے تباہی مچادی،شدید گرمی کے باعث گزشتہ چند روز کے دوران 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے باعث اترپردیش میں اب تک 54 ہلاکتیں رپورٹ جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع بلیا میں ہوئی جو لکھنو سے تقریباً 200 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 60 سے زائد العمر ایسے افراد شامل ہیںجو گرمی کی شدت برداشت نہیں کرسکے۔گزشتہ تین دنمیں گرمی سے متاثر 300 افراد ہسپتال میں داخل ، صورتحال خراب ہونے کے باعث ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ۔ہسپتال حکام کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں لائےگئے زیادہ تر افراد 60 سال سے زائد عمر کے ہیں جنہیں تیز بخار، الٹیاں، ڈائریا اورسانس لینے میں تکلیف جیسی شکایات ہیں۔ علاوہ ازیںریاست بہار میں اب تک گرمی کی شدت سے 42 افراد جان سےہاتھ دھوچکےہیں جبکہ الٹیوں اور ڈائریا کے امراض میں 200 سے زائد مریض ہسپتال منتقل کئے گئے