برازیل: برڈ فلونے تباہی مچادی،ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

برازیل(نیوزڈیسک) برازیل میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ ، ملک بھر میںایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔عالمی خبررساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ برازیلی وزیر زراعت کارلوس فاوارو نے صوبہ ایسپیریتو سانتو اور صوبہ ریو ڈی جینریو میں برڈ فلو کیسوں کی تشخیص کے بعد حیوانات کی صحت کیلئے ملک بھر میں 6 ماہ کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا۔ برڈ فلو کیس برازیل کے جنوب میں اور پیداواری علاقے سے بہت فاصلے پر دیکھے گئے ہیں۔