اہم خبریں

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا سابق پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمرمیں انتقال کر گیے

ویٹیکن سٹی (نیوزڈیسک) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا سابق پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے،آخری رسومات سے متعلق اعلان چند گھنٹوں بعد کیا جا ئیگا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی پریس آفس نے آگاہ کیا تھا کہ پوپ کی بڑھتی ہوئی عمرکی وجہ اسے ان کی صحت بہتر نہیں ہے۔پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹیکن میں قائم خانقاہ میں گزارے اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ان سے ملنے وہاں جاتے تھے۔ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ کا انتقال کی آج صبح ہوا تھا جبکہ ان آخری رسومات سے متعلق اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں