نیپیداو(نیوزڈیسک)میانمار کی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی کو کرپشن کے 5 الزامات پر سزا سنائی گئی ہے، آنگ سان سوچی کو مختلف الزامات میں گزشتہ سال دسمبر سے اب تک 26 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے،آنگ سان سوچی 2021ء میں فوجی بغاوت کے بعد سے زیرِ حراست ہیں۔