اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 28 ستمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ رد و بدل 28 ستمبر تک نافذ العمل رہے گا۔
مزید پڑھیں:پولیس ایکٹ 2026 پر گورنر خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ، دستخط کرنے سے انکار













