اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے پسِ پردہ رابطے بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی سہولتیں ختم کردی جائیں گی۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں کسی کو زبردستی داخل ہوکر شہر میں چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ مؤخر کرکے 5 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پشاور میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے صرف بیانات دیے جا رہے ہیں اور ان کے بقول عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے تحت رکھے جانے کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پولیس ایکٹ 2026 پر گورنر خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ، دستخط کرنے سے انکار













