اہم خبریں

ڈی آئی خان، پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ،4 پولیس اہلکار زخمی ، جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ،جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکار زخمی ، جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاق ے ٹکواڑہ میں واقع پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے علی الصبح 3 اطراف سے حملہ کیا۔حملے کے دوران دشت گردوں کی طرف سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔مقابلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کلاچی سمیت ضلع بھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں