اہم خبریں

کویڈ19 پابندیوں میں نرمی سےچین میں کورونا کیسز میں اضافہ، عالمی ادارہ صحت کا تشویش کا اظہار

بیجنگ(نیوز ڈیسک)کویڈ پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، جس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہارکیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں