Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سیلاب متاثریں کیلئے یوایس ایڈکی جانب سے 97 ملین ڈالر کی امداد قابل تحسین ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثریں کیلئے یوایس ایڈکی جانب سے 97 ملین ڈالر کی امداد قابل تحسین ہے۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے مدد کرنے پر یو ایس ایڈ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی امداد کو سراہتے ہیں۔