امریکی کوششیں رنگ لے آئیں، اسرائیل کا مغربی کنارے پر آبادکاری روکنے کا فیصلہ

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل نے اگلے 6 ماہ تک مغربی کنارے پر مزید آبادکاری روکنے کے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ۔وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں نئی آبادکاری کی منظوری نہیں دے گا۔اسی مہینے اسرائیل نے مغربی کنارے میں 9 فوجی چیک پوسٹوں کی منظوری دی تھی، یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ہے۔فلسطین اور چند دیگر ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی آبادکاری کو رکوانے کیلئے قرارداد پیش کی گئی تھی،کئی باخبر سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل اور فسلطین کو چھ مہینے تک کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ نہ کرنے کیلئے آمادہ کرکے قرارداد پر ووٹنگ رکوا دی ہے۔