Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بائیڈن کا سالانہ طبی معائنہ،ڈاکٹروں نے مکمل فٹ قرار دیدیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن سے باہر والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔وائٹ ہاس کے معالج کیون او کونر نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک صحت مند اور مضبوط 80 سالہ مرد ہیں۔او کونرنے کہا کہ گزشتہ سال بائیڈن کے لیے صحت کا سب سے قابل ذکر واقعہ موسم گرما میں کوویڈ-19 سے ہونے والا انفیکشن تھا جبکہ صدر نے بائی ویلنٹ ویکسین لگوائی جس کے بعد انہیں اب کسی قسم کی علامات کا سامنا نہیں ہے۔تاریخ کے سب سے معمر امریکی صدر بائیڈن آنے والے مہینوں میں 2024 میں دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی نے بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے اپنی مہم شروع کر دی