بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں ضلع جشپور کے پہاڑی علاقے میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ دورانِ پرواز آرا پہاڑ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ پہاڑی علاقے کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کا کنٹرول بگڑ گیا یا ممکنہ طور پر کم بلندی کے باعث وہ پہاڑ کی چوٹی سے جا ٹکرایا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ طیارہ ٹکڑوں میں بکھر گیا اور ملبہ دور دور تک پھیل گیا، جس سے ریسکیو آپریشن میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
امریکہ کے بارے ایران کے صدر کا بہت بڑا اعلان سامنے آگیا
اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق طیارے میں دیگر افراد کی موجودگی کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔














