واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ تھا جو امریکہ کی مداخلت سے ٹلا۔سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی جوہری جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی تاہم امریکہ نے مداخلت کی اور جوہری جنگ کا خطرہ ختم ہوا۔مائیک پومپیو کے مطابق پلواما حملے کے بعد ایک رات بھارت کے سینئیر سرکاری افسر نے ہنگامی فون کال میں بتایا کہ پاکستان نے ممکنہ طورپر بھارت کیخلاف جوہری حملے کی تیاری شروع کردی ہے اوربھارت نے بھی جوابی کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔سابق امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارتی افسر کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وقت مانگا۔مائیک پومپیو نے کتاب میں لکھا کہ امریکی سفارتکاروں نے بھارت اور پاکستان کو یقین دلایا کہ دونوں میں سے کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہ کرے۔ کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کرسکتا تھا جو امریکہنے کیا۔















