اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بڑی کارروائی، پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانیوالا افغان شہری کوایئر پورٹ پرہی گرفتار کرلیا۔کراچی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والی پرواز کے مسافروں کی معمول کے مطابق امیگریشن کلیئرنس ہورہی تھی۔ اس دوران ایک مسافر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ خان محمد نامی مسافر سے جب امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنی جائے پیدائش اور اپنےخاندان کے افراد کے حوالے سے بھی لاعلم تھا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری ہے، اور پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کیلئے یو اے ای جارہا تھا۔ملزم کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔















