اہم خبریں

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا قتل ، ایران میں سرخ پرچم لہرادیا

حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرادیا گیا، ایرانی حکومت کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ، پاسداران انقلاب کے اعلیٰ قیادت کا اسماعیل ہانیہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت اور دردناک جواب دینے کا فیصلہ۔

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملے کا حکم

متعلقہ خبریں