اہم خبریں

ایف سولہ کی خریداری ،اردن فضائیہ کا امریکہ کیساتھ اربوں ڈالرکا معاہدہ

عمان (نیوز ڈیسک ) اردن کی فضائیہ نے امریکہ کیساتھ ایف 16 طیاروں کی خریداری کیلئے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ اردن کی خبر ایجنسی کے مطابق عرب ملک کی فضائیہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ دفاعی صلاحیت میں اضافے ، جنگ کی تیاری اور امریکا کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کا حصہ ہے۔دارالحکومت عمان میں اردن کے ایئرفورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد حیاست اور امریکی مشن کے ڈپٹی چیف روہت نیپال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور خطے میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن کے فروغ کیلئے کام ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کی مالیت کا تخمینہ 4.21 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ، اردن کی فضائیہ کے پاس 44 ایف 16 طیارے ہیں ، فضائیہ ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے بجائے امریکا سے 16 نئے ویریئنٹ کے طیارے خرید رہی ہے۔

متعلقہ خبریں