اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا،خاتون قتل، مثالی پولیس کیلئے سوالیہ نشان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواءکرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔درخواست کے مطابق عبدالواحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔غیر ملکی شہری کو اغواءکار سے فوری بازیاب کرایا
مزید پڑھیں :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج راولپنڈی میں
جائے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔ادھر دوسری جانب وفاقی دار الحکومت میں قتل کی لرزہ خیز واردات،تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں رہائش پذیر چار بچوں کی ماں آئی نائن کی حدود میں سڑک کنارے فائرنگ سے قتل کر دیا گیا،تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہونے والے واقعہ نے مثالی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیاپولیس کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر
مزید پڑھیں :نئے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر کا منگل کو چارج سنبھالنے کا امکان

450/24 کے مطابق خاتون کو سفید آلٹو میں موجود نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کیافائرنگ کے بعد نامعلوم ملزم لاش کو گرین بیلٹ پر پھینک کر فرار ہوگیا،مقتولہ کے ورثاء نے شناخت کر لی
مقتولہ کا نام کنول اور پیرودھائی کے علاقے میں رہائش پذیر تھی، خاتون کا شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا،قتل سے ایک روز قبل شوہر بہانے سے اسے ساتھ لے کر گیا،
مزید پڑھیں :نئے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر کا منگل کو چارج سنبھالنے کا امکان

ورثاء نے قتل میں شوہر کے ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیاہمیں اہل علاقہ نے بتایا کہ آپ کی بچی کو شوہر نے قتل کر دیا،اطلاع ملنے پر جب اس کے گھر گئے تو گھر کو تالے لگے تھے،تھانہ پیرودھائی پولیس کو بھی اطلاع دی،داماد اور اس کا والد وکی خان مشہور جواری ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے، ورثاء کا مطالبہ۔

مزید پڑھیں :میک اپ کروانے آئی چار دلہنیں لٹ گئیں