واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدرجو بائیڈن کیلئے اوباما دور کی خفیہ دستاویزات مہنگی پڑ گئی ، ڈیلاویئر میں بائیڈن کی رہائش گاہ سے مزید 5 حساس دستاویزات برآمد ہو گئیں۔بائیڈن کے ایک مشیر رچرڈ سوبر کے بیان کے مطابق بدھ کے روز سے بائیڈن ڈپلومیٹک سینٹر اور ڈیلاویئر میں بائیڈن کی رہائش گاہ پر سامنے آنے والی دستاویزات کی یہ تیسری کھیپ ہے۔
اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع،صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بتایا کہ تمام کلاسیفائیڈ دستاویزات محکمہ انصاف کو فراہم کر دی گئی ہیں، یہ دستاویزات اس دور سے متعلق ہیں جب وہ بارک اوباما کے نائب صدر تھے۔دوسری طرف ریپبلکنز نے صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خفیہ دستایزات کی برآمدگی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد جو بائیڈن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات بائیڈن کے لیے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔















