بھارت میں ہندو لڑکے سے دوستی کرنے پر مسلمان لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ہیویری (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ضلع ہیویری کے ایک ہوٹل میںپنے ہندو دوست کے ساتھ موجود مسلمان لڑکی کو 7 افراد نے تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان لڑکی کوہندو شخص سے دوستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں ملزمان کو کار کے اندر ایک اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،ہوٹل کے اندر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے انھیں کمرے سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور دریا کے قریب لے کر گئے اورانھیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد کار میں واپس شہر لے کرآئے اور اس دوران گاڑی کے ڈرائیور نے بھی ان کا ریپ کیا۔خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے شہر میں انھیں سڑک پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، تمام ملزمان کے نام معلوم نہ ہوسکے لیکن ایک ملزم کو آفتاب کے نام سے پکارا جاتا تھا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو میرے سامنے لایا گیا تو ان کو پہچان سکتی ہوں۔